سنچورین(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 1بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں کی جانب سے ون ڈے سیریز سے قبل خوب تیاری کی گئی ہے۔پاکستان نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے نسبت نوجوان کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے تمام سنئیر کھلاڑی ون ڈے سیریز کا حصہ ہونگے۔ قومی سکواڈ کا حصہ بننے والے سرفراز احمد کو ون ڈے سیریز میں موقع دئیے جانے کا امکان ہے،تاہم وہ بطور بلے باز پانچویں نمبر پر بلے بازی کریں گے۔وکٹ کیپنگ کے فرائض محمد ررضوان ہی سرانجام دیں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بغیر کسی خوف کے کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے،انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی جنوبی افریقہ کو دوسری مرتبہ جنوبی افریقہ میں شکست دیں۔اس سیریز کے دوران بابر اعظم بہترین پرفارمنس سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی نمبر ون ون ڈے رینکنگ بھی چھین سکتے ہیں،بابر اعظم اسوقت دوسرے نمبر پر ہیں تاہم دونوں کے درمیان صرف 20 پوائنٹس کافرق ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 4 اپریل جبکہ تیسرا اور آخری میچ 7 اپریل کو کھیلا جائے گا۔