اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)امریکا کی جانب سے ماحولیاتی سمٹ میں دعوت نہ ملنے پروزیراعظم عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ امریکی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں دعوت نہ ملنے پر حیران ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ہماری پالیسیاں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے پر گامزن ہیں ،وزیراعظم پاکستان کاکہناہے کہ پالیسیاں آئندہ نسلوں کوسرسبزپاکستان سے وابستگی کے مطابق ہیں۔
وزیراعظم پاکستان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہاہے کہ ہمارے اقدام میں سبزپاکستان اور10 بلین ٹری سونامی شامل ہے،دریاﺅں کی صفائی ہمارے اقدام میں شامل ہے ،وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ ہمارے پاس ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق 7 سال کا تجربہ ہے، خیبرپختونخوا سے آغازکیاہماری پالیسیوں کو تسلیم اورسراہاگیا۔وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ اگرکوئی ریاست ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتی ہے تو ہم مدد کو تیار ہیں ۔