• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان سے شکست، جنوبی افریقہ کے کپتان نے بنیادی وجہ بتادی

Apr 3, 2021

سنچورین(نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا بووما نے کہا ہے کہ پاور پلے میں اچھی بیٹنگ نہ کرسکنے اور وکٹیں گنوانے کی وجہ سے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹمبا بووما کا کہنا تھا کہ ہم نے پاور پلے میں بری شاٹس کھیلیں جس کا نقصان ہوا،پاور پلے میں زیادہ وکٹیں گنوانے کی وجہ سے میچ میں زیادہ سکور نہیں کرسکے۔ہمارے باؤلرز نے اچھی باؤلنگ کی ،خصوصی طور پر نوکیا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔بابر اعظم اور امام الحق کی پارٹنز شپ کی وجہ سے ہم فتح سے دور ہوئے۔ ہمیں اپنی خامیوں پر قابو پاکر اپنے پلانز کے مطابق کرکٹ کھیلنے کی ضرور ت ہے۔