لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے معروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار شوکت علی کے اہل خانہ کی جانب سے موت کی تصدیق کر دی گئی ہے ، گلوکار جگر کے عارضہ میں مبتلاتھے اور کچھ روز سے حالت خراب ہونے کے باعث سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے ۔
گلوکار شوکت علی کی میٹھی آواز میں گائے گئے ملی نغمے ہمیشہ بجتے رہیں گے ، ان کا نغمہ ’ جاگ اٹھا ہے سارا وطن ساتھیو مجاہدو‘ بے حد پسند کیا گیا تھا۔1990 میں شوکت علی کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا ۔