• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کبیروالا میں سر شام پولیس مقابلہ

Apr 3, 2021

خانیوال (نمائندہ خصوصی) کبیروالا میں سر شام پولیس مقابلہ،واردات کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں ن کی پولیس پر فائر نگ، جوابی فائر نگ سے دو ڈاکو زخمی، ایک کانسٹیبل شہید،ڈا کو ؤں کے زیر استعمال دو موٹر سائیکل بھی برآمد، تفصیل کے مطابق گزشتہ شام ملتان روڈ کچہری موڑ پراٹک سٹی پیٹرولیم کے مقام پر خانیوال سے واردات کر کے فرار ہونے والے دو موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکو ؤں کومخبری پر تعاقب میں آنے والی خانیوال سی آئی سٹاف اور سٹی پولیس کی ٹیم نے رو کا تو ڈاکو ؤں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائر نگ کھول دی ڈا کو ؤں کی فائر نگ سے سٹی پولیس کا دلیرانہ مقابلہ کر نے والا نو جوان وقاص احمد زخمی ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی فائر نگ سے دو ڈا کو محمد اجمل سکنہ خانیوال اور محمد رمضان سکنہ کچاکھوہ زخمی ہوگئے،پولیس اور ڈاکو ؤں کے در میان فائر نگ سے علاقہ کی فضا گو لیوں کی تڑٹراہٹ سے گونجتی رہی، پولیس نے سخت فائر نگ کے مقابلے بعد دو نوں ڈا کو ؤں اورانکے زیراستعمال دو بلانمبری موٹر سائیکلیں بھی قبضہ میں لے لیں، زخمی ڈا کوؤں اور کانسٹیبل وقاص احمد کو تشویشناک حالت پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے کانسٹیبل وقاص احمد شہید ہوگیا، مقابلہ کی اطلاع ملنے پراعلیٰ پویس حکام موقع پر پہنچ گئے۔