لاہور ( محمداظہر مشتاق) ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن اور محکمہ ہیلتھ کی تشخیص رپورٹ میں شالامار ٹاؤن کے ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ثاقب وٹو کوبہترین کارکردگی کی بنیاد پر فرسٹ پوزیشن دی گئی اور انعامات سے نوازا گیاایکسپو سینٹر لاہور میں رات ڈی سی لاہور کی قیادت میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں ورلڈ ہیلتھ اورگزائزیشن کے عہدیداران،اے ڈی سی جی لاہور کے تمام اسسٹنٹ کمشنر،اور سی ای او ہیلتھ، ڈی ایچ او، اور تمام ٹاؤنز کے ڈی ڈی ایچ اوز نے تقریب میں شرکت کو یقینی بنایا اور اپنی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے اعلی کارکردگی پر فرسٹ پوزیشن ڈاکٹر محمد ثاقب وٹو شالامار ٹاؤن اور سیکنڈ پوزیشن ڈاکٹر محمد زبیر عزیز بھٹی ٹاون کو حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور انعامات سے نوازا گیا ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد ثاقب وٹو کا میڈیا سے گفتگو کرتے کہنا تھا کہ یہ سب اللہ پاک کی مہربانی اور والدین کی دعاوں کا نتیجہ ہے میں اور میری پوری شالامار ٹاون کی ٹیم دن رات عوامی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہیں اور میں اپنی ٹیم کو بھی محنت کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔