• Sat. Apr 20th, 2024

صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب چوہدری زوار وڑائچ نے گورنمنٹ ہائی سکول گاگن ہٹہ میں ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے اپ گریڈ کی گئی کمپیوٹر لیب کا افتتاح کردیا۔

Sep 21, 2019

[3:28 pm, 21/09/2019] +92 309 7428079: لودھراں ( جام احمد سے )صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب چوہدری زوار وڑائچ نے گورنمنٹ ہائی سکول گاگن ہٹہ میں ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے اپ گریڈ کی گئی کمپیوٹر لیب کا افتتاح کردیا۔ترین ایجوکیشن فاونڈیشن کے کمپیوٹر لیبس کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر 80لاکھ روپے لاگت آئی ہے جس کے تحت مختلف ہائی سکولز میں کمپیوٹر لیبس کو اپ گریڈ کیا جارہاہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ نے کہا کہ جدید کمپیوٹر لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن جہانگیر ترین کی طرف سے اہلیان لودھراں کے لیے تحفہ ہے۔پنجاب حکومت ترین ایجوکیشن فاونڈیشن کی طرز پر پروگرام شروع کررہی ہے جس کے تحت لودھراں کے 10سکولوں میں کمپیوٹر لیبس،سائنس لیبس اور لائبریز بنائی جائیں گی اس پروگرام کے لئے 45کروڑ روپے کا فنڈ لودھراں کے لئے مختص کیاگیاہے۔ جہانگیر ترین کی کوششوں سے لودھراں کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی و ترویج کے لئے ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔پنجاب بھر کی جیلوں میں بھی آئی ٹی کے نظام کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ جیلوں کا مکمل نظام سنٹرلائزڈ کررہے ہیں۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن میاں عبدالرزاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ ترین ایجوکیشن فاونڈیشن کے ساتھ ملکر طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں کوشاں ہے۔ترین ایجوکیشن فاونڈیشن اور ضلعی انتظامیہ ملکر لودھراں کو تعلیم کے حوالے سے جنوبی پنجاب کا ٹاپ کا ضلع بنائیں گے۔ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اکبر خان نے کہا کہ جہانگیر ترین نے لودھراں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے 55 کروڑ روپے اپنی جیب سے خرچ کیے ہیں۔ہمار اادارہ سائنس کے شعبے کے ساتھ ساتھ ریاضی اور انگلش کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دے رہاہے۔ تقریب سے پی ٹی آئی رہنماؤں مہر محمد اکرم سیال،مہر اشرف سیال، شیخ منور، میاں خلیل جبلہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔