عمران خان خیبر پختون خواہ سے
ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی نے ایسٹر تقریبات کے حوالے سے اندرون شہر کے چرچز کا دورہ کیا.
ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی نے عبادتگاہوں کے آس پاس واقع بلند و بالا عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کرنے کی ہدایت کی اور مسیحی برادری کے مذہبی پیشواوں اور انتظامیہ سے بھی ملاقات کی۔
ضلع بھر میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
گرجا گھروں کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری کی رہائشی علاقوں میں بھی پولیس گشت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ایسٹر سروسز کے دوران سنیفر ڈاگز اور بی ڈی یو ٹیموں کے ذریعے سویپنگ کی جائے گی۔