• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم عمران خان آج فون کالز پر عوام سے مخاطب ہوں گے

Apr 4, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان آج فون کالز پر عوام سے مخاطب ہوں گے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی فون کالز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آج 77 منٹ تک عوام سے مخاطب ہوں گے۔
آج دن ساڑھے 11 بجے سے 11 بج کر 58 منٹ تک کالز کا پہلا دورانیہ ہو گا۔اس کے بعد 12 بج کر 3 منٹ سے 12 بج کر 29 منٹ تک دوسرا دورانیہ ہو گا جبکہ 12 بج کر 32 منٹ سے 12 بج کر 55 منٹ تک تیسرا دورانیہ ہو گا۔