• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارٹی آرٹسٹ کا پاکستانی گلوکار شوکت علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا منفرد انداز

Apr 4, 2021

چندی گڑھ(نمائندہ خصوصی)بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ نے پاکستان کے معروف گلوکار شوکت علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اُن کا مجسمہ تیار کیا ہے۔
منجیت سنگھ نامی اس آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ شوکت علی کا مجسمہ کسی شاہراہ پر نصب کیا جائے گا۔منجیت سنگھ نے فائن آرٹ کی ڈگری چندی گڑھ سے حاصل کی ہے ہے وہ اس سے قبل بھی دو پاکستانی شخصیات کے مجسمے تیار کرچکے ہیں۔انہوں نے پاکستان کی ممتاز سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی اور پنجابی شاعر بابا نجمی کا مجسمہ بھی بنایا تھا۔منجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عظیم لوگوں کے مجسمے تراش کر دل کو سکون ملتا ہے۔