• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بین الصوبائی آئس سمگلر خاتون گرفتار

Apr 4, 2021

خیبر پختون خواہ(عمران خان) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بین الصوبائی منشیات سمگلر گروہ کا سراغ لگا لیا
کامیاب کارروائی کے دوران گروہ کی اہم خاتون رکن کو گرفتار کر لیا گیا
گرفتار خاتون کا تعلق راولپنڈی سے ہے
خاتون نے آئس گروہ سے تعلق کا اعتراف کر لیا ہے
خاتون ملزمہ کے مطابق آئس پہلے راولپنڈی جبکہ بعد ازاں پنجاب کے دیگر شہروں کو سپلائی کی جانی تھیں
ملزمہ کے قبضے سے ساڑھے پانچ کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی آئس برآمد کر لی گئی ہے
کارروائی میں ایک موٹر کار بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے
برآمد آئس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے
ملزمہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران پورے نیٹ ورک کی نشاندھی کرا دی ہے
بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے
کارروائی تھانہ بڈھ بیر پولیس نے کی ہے