• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، 23 نکاتی ایجنڈا جاری

Apr 5, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا،اجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مسلم عائلی قوانین آرڈیننس1961 ترمیمی بل متعارف کرایاجائے گا،ایوان میں 3فروری کو پیش کی گئی 26ویں آئینی ترمیم پر مزید غور ایجنڈا میں شامل ہے،مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان 26ویں آئینی ترمیم بل میں مزید ترامیم پیش کریں گے ،شیریں مزاری گھریلو تشدد سے متعلق بل قانون سازی کے لیے پیش کریں گی۔