• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس تھانہ ٹھینگی کی کاروائی.. اغواء برائے تاوان کا مغوی کچے کے علاقہ ضلع جھنگ سے بازیاب…

Sep 21, 2019

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ٹھینگی کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 172ای بی کے رہائشی محمد اشرف کو چند نامعلوم اشخاص نے اغواء کر لیا ہے اور 5لاکھ تاوان کا مطالبہ کر رہے. وارثان کو بزریعہ کال یہ بھی دھمکی دی کہ پیسے دو ورنہ بندہ کو مار دڈالیں گے. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے نوٹس کے بات آئی تو ان کی ہدایات پر فوری طور مقدمہ نمبر386 درج کر کے ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے ایس ایچ او ٹھینگی محمد عباس پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی. تشکیل دی گئی ٹیم نے جدید سائنسی ٹیکنک کو استعمال کرتے ہوئے ملزمان کی لوکیشن کا پتہ کیا. بروقت ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کے قریب کچہ کے علاقے دریائے چناب ضلع جھنگ پہنچ گئے. پولیس کو دور سےدیکھ کر ملزمان فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مغوی اشرف کو بازیاب کروا لیا. پولیس کی اس بروقت ایکشن پر علاقہ کے لوگوں نے پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پنجاب پولیس زندہ آباد کے نعرے لگائے

رپورٹ…..
انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی