جوہانسبرگ (نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کو 17رنز سے شکست دے دی۔
گرین شرٹس 342 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر324 رنز ہی بنا پائے۔ پاکستان کی طرف سے فخر زمان ایک بار پھر فام میں نظر آئے۔ انہوں نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 193 رنز بنائے اور آخری وقت تک کریز پر کھڑے نظر آئے۔ وہ آخری اوور کی پہلی گیند پر ڈبل لینے کے چکر میں رن آؤٹ ہوگئے۔
شاہینوں کی جانب سے فخر زمان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔ کپتان بابر اعظم 31 رنز کے ساتھ دوسرے ٹاپ سکورر رہے جبکہ آصف علی نے 19، شاداب خان نے 13 اور فہیم اشرف نے 11 رنز بنائے۔