اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہمیںفارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن سے انصاف کی امیدہے ،انہیں اداروں سے ہی انصاف ملے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ ہم سے بار بار پوچھا گیا کہ تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کے حوالے سے ثبوت فراہم کریں، ہم نے امریکا سے آنے والے تین ملین ڈالر ز کے بارے میں ثبوت فراہم کیا،ہم نے سعودی عرب سے آنے والے سالانہ سات لاکھ ریال کے متعلق بھی ثبوت دئیے ہیں۔ فارن فنڈنگ غیر قانی ہے، غیرقانونی فنڈنگ میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔
پر امید ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن سے انصاف ملے گا،ا کبر ایس بابر
