لاہور(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کاکہناہے کہ وزیراعظم کے اعتمادکا ووٹ لینے میں سب سے اہم کردارجہانگیرترین کا ہے ،پنجاب کی حکومت جہانگیرترین نے بنائی ۔
جہانگیرترین کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہاکہ جہانگیر ترین کا دامن صاف ہے ،ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی ،عمران خان اپنے دوست کیخلاف کارروائی بند کرائیں۔ان کاکہناتھا کہ نقصان تحریک انصاف کو پہنچ رہا ہے، عمران خان کو ایکشن لیناچاہئے ،عمران خان اپنے بہترین دوست کیخلاف زیادتی بندکروائیں ۔
وزیراعظم کے اعتمادکا ووٹ لینے میں سب سے اہم کردارجہانگیرترین کا ہے ،راجہ ریاض
