• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کر دی گئی

Apr 8, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اپریل تک توسیع کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد نے خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثو ںسے متعلق کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت خواجہ آصف کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کرتے ہوئے 22 اپریل تک سماعت ملتوی کر دی ہے ۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی پہنچی لیکن پولیس اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روک دیا ، اس موع پر مریم اورنگزیب اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تکرار ہوئی تاہم بعدازاں ن لیگی ترجمان کو جانے کی اجازت دیدی گئی ۔