• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

Apr 8, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ امیدہے ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں بھی کامیابی کاتسلسل برقرار رکھے گی۔
اپنے بیان میں احسان مانی اور وسیم خان نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے پر قومی ٹیم اور کپتان بابر اعظم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم نے شاندار کر دگی کا مظاہرہ کیا،امیدہے ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں بھی کامیابی کاتسلسل برقراررکھے گی