سنچورین(نمائندہ خصوصی)ُپاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور فائنل ون ڈے میں28 رنز سے شکست دیکر سیریز اور میچ دونوں جیت لیے ہیں۔پاکستان نے دوسری دفعہ جنوبی افریقہ کو جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیزیز میں شکست دی ہے۔
پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 292رنز بناسکی۔جنوبی افریقہ کےمیلان 70،مارکرم 18، سمٹس 17 اور کپتان ٹمبا بووما 20، کائل ورائن 62 ، پھیلکوائیو 54،ہینڈرکس ایک، کشف مہاراج 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز اورشاہین شاہ آفریدی نے تین تین ، حارث روف نے دو جبکہ حسن علی اور عثمان قادر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔محمد نواز نے ایک ہی اوور میں دو اہم بلے بازوں میلان اور ٹمبا بووما کو پویلین کی راہ دکھلا کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان نے فخر زمان اور کپتان بابراعظم کی شاندار بلے بازی کی بدولت فیصلہ کن معرکے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 321رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 320رنز بنائے جس میں سب سے اہم کر دار فخر زمان کا رہا جنہوں نے سینچری سکور کی جبکہ دوسرے نمبر پر بابراعظم نے ٹیم کو 94رنز کی اننگ کھیل کر بڑی سپورٹ فراہم کی۔ تیسرے نمبر پر کارکردگی دکھانے والے بلے باز امام الحق رہے جنہوں نے 57رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔امام الحق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سینچری بنائی لیکن 112 رنز کے مجموعے پر 57 رنز بنا کر کیشو مہاراج کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ ان کے ساتھ اوپننگ پر آنے والے فخر زمان نے بہترین بلے بازی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 99 گیندوں پر 9 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے سینچری مکمل کی لیکن مزید آگے نہ جا سکے اور 206 رنز کے مجموعے پر 101 رنز بنا کر مہاراج کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔تیسرے نمبر پر آنے والے وکٹ کیپر محمد رضوان 214 رنز کے مجموعے پر افریقی باولر کیشو مہاراج کی گیند کا نشانہ بنے اور محض دو سکور بنا کر پولین لوٹ گئے۔
عدالت کا رمضان المبارک میں چینی 80 روپے فی کلو فروخت کرنے کا حکم ، شوگر ملز ایسوسی ایشن کا ردعمل بھی سامنے آگیا
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد سرفراز لمبے عرصہ کے بعد ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے لیکن خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور 246 رنز کے مجموعے پر 13 رنز بنا کر سموٹس کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔فہیم اشرف صرف ایک سکور بنانے میں کامیاب ہوئے اور مرکرام کا نشانہ بن گئے ۔محمد نواز چار سکور بنا کر پولین لوٹ گئے۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 82گیندوں پر 94رنز بنا کر ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔
قومی ٹیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں چار تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ آصف علی ، دانش عزیز، محمد حسنین اور شاداب کو ٹیم سے باہر کر دیا گیاہے جبکہ ان کی جگہ حسن علی ، سرفراز احمد ، محمد نواز اور عثمان قادر کو شامل کیا گیاہے ۔
پاکستان کے سکواڈ میں امام الحق، فخر زمان، بابراعظم ، محمد رضوان، سرفراز احمد، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی ،شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور حارث روف شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کے پلئینگ الیون میں جانے من میلان، ایڈن مرکرام، جان سموٹس، ٹیمبا بوماوا، کیل ویرائن، ہنرچ کلاسن، اینڈائل پھیلوک وایو، کیشو مہاراج، بیورن ہینڈرکس، ڈرائن،لوتھو سمپالا شامل ہیں۔