ڈسکہ(نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے جو بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسجد علی مہلی اور مسلم لیگ(ن) کی نوشین افتخار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیو ز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے جبکہ پاک فوج سٹینڈ بائی رہے گی۔این اے 75 میں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے 47 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 176 کو حساس قرار دیا۔ این اے 75 کے 137 پولنگ سٹیشنز کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔