• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے ایک ریکارڈ بھی بنالیا،سب ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

Apr 11, 2021

جوہانسبرگ(نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں فتح کے بعد پاکستانی ٹیم ٹی 20کرکٹ میں 100 فتوحات مکمل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
پاکستان کے علاوہ کسی بھی دوسری ٹیم کی ٹی 20 کرکٹ میں فتوحات کی سینچری مکمل نہ ہوئی ہے۔ان 100 میں سے 29 فتوحات پاکستان کو سرفرازا حمد کی کپتانی میں ملیں جو کسی بھی پاکستانی کپتان کی ٹی 20 میں زیادہ فتوحات کا ریکار ڈ ہے۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ان فتوحات میں سپر اوور میں جیتے گئے میچ شامل نہیں کئیے گئے۔