• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مسلسل دسویں ماہ بھی ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں: وزیراعظم عمران خان

Apr 12, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک سے محبت بے مثال ہے، مسلسل دسویں ماہ بھی ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔
وزیراعظم پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود ریکارڈ ترسیلات زر بھجوائی گئیں، مارچ میں ترسیلات زر 43 فیصد اضافے سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں، ترسیلات زر میں 26 فیصد اضافے پر اوورسیز پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔