• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز جیتنے والی دنیا کی پہلی کرکٹ ٹیم

Apr 12, 2021

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک)پاکستان 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز جیتنے والی دنیا کی پہلی کرکٹ ٹیم بن گئی۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کے خلاف چار میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں جیت حاصل کر کے کیا، قومی کرکٹ ٹیم نے اب تک 163 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 100 اسے فتح حاصل ہوئی جب کہ 59 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 189 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔