• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اداکارہ مومل شیخ کا اپنے شوہر کے ہمراہ پہلا فوٹوشوٹ منظر عام پر آگیا

Apr 12, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) جاوید شیخ کی بیٹی اور اداکارہ مومل شیخ نے اپنے شوہر نادر نواز کے ہمراہ اپنا پہلا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا جسے خوب سراہاجا رہاہے ۔
مومل شیخ کی نادر نواز کے ساتھ شادی سال 2012 میں ہوئی تھی ، مومل شیخ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کے والد جاوید شیخ نہیں چاہتے تھے کہ مومل شادی سے قبل اور اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر شوبز انڈسٹری کو جوائن کریں ۔نادر نواز نے مومل شیخ کو وراثت میں ملی اداکاری کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔
مول شیخ یاریاں، مشک، سلسلے اور بہت سے پاکستانی اوپیرا میں صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔ اس کے ساتھ وہ ایک بھارتی فلم ” ہیپی بھاگ جائے گی “ میں بھی کام کر چکی ہیں ۔