• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

شائستہ لودھی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتا دی

Sep 22, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی)معرو ف اداکارہ اور میزبان شائستہ لودھی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتا دی ،ان کا کہنا ہے کہ وہ شوبز میں رہ کر اپنی فیملی کو وہ وقت نہیں دے پا رہی تھیں جتنا انہیں دینا چاہیے تھا اور اب وہ شوبز کی رنگا رنگ دنیا سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوتی۔یوٹیوب کے پروگرام ”ریوائنڈ ود ثمینہ پیرزادہ“ میں میزبان ثمینہ پیرزادہ نے سوال کیا کہ کیا وجہ تھی جو آپ نے شوبز کی دنیا کو کہ آپ نے اس انڈسٹری میں اپنی زندگی کے 10 سے 12 سال وقف کیے ہیں، اگر آپ اپنے پرانے وقت میں واپس جا کر دیکھتی ہیں تو آپ کیا سمجھتی ہیں کہ آپ نے کچھ کھو دیا ہے؟شائستہ لودھی نے جواب میں کہا کہ ان سالوں میں نے بہت کام کیا، میں سمجھتی ہوں میں نے ان سالوں میں پیسے تو بنا لیے مگر اپنے آپ کو کھو دیا، ہم ہر چیز ریٹنگز حاصل کرنے کے لیے کرتے ہیں، مارننگ شو میں شادی سے لے کر ہر مواد ریٹنگز پر مبنی ہوتا ہے جس سے میں اتفاق نہیں کرتی۔اداکار و میزبان شائستہ نے بتایا کہ شوبز نے مجھے بہت سے فائدے دیے مگر میں عام لوگوں سے دور ہو گئی، میں خود بہت عام انسان ہوں اور عام لوگوں میں رہنا ہی پسند کرتی ہوں۔