• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سابق مسٹر پاکستان مجاہد علی کورونا وائرس سے جاں بحق

Apr 14, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) معروف تن ساز اور سابق مسٹر پاکستان اور مسٹر جونیئر ایشیا ءکا اعزاز احاصل کرنے والے مجاہد علی کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے زندگی کی جنگ ہار گئے ۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق مجاہد علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے باعث وہ گزشتہ کچھ دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے مگر مہلک وائرس کو شکست نہ دے سکے اور آج صبح خالق حقیقی سے جا ملے ۔

تن ساز مجاہد علی لاہور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر تھے ، انہوں نے 1992 میں مسٹر پاکستان اور 1996 میں مسٹر جونیئر ایشیاءکا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔