• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بہن انتقال کر گئیں

Apr 14, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بہن انتقال کر گئیں ہیں۔
ایک ماہ کے دوران اداکارہ کو یہ دوسرا صدمہ پہنچا ہے،چند روز قبل انکی والدہ کا انتقال ہوا تھا۔اپنی بہن کے انتقال کے حوالے سے اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے بتایا ہے کہ علالت کے بعد اُن کی بہن انتقال کرگئی ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ میں خود کو تمہارے بغیر بالکل تنہا اور خالی محسوس کررہی ہوں۔