• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹی 20 کرکٹ میں بابر اعظم ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

Apr 15, 2021

سنچورین(نمائندہ خصوصی)پاکستانی کپتان بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز رفتاری سے دو ہزار رنز بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
بابر اعظم نے اب تک 48 اننگز میں 1916 رنز بنائے ہیں جو ٹی 20 کرکٹ میں 48 اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز ہیں۔ویرات کوہلی نے ٹی 20کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں دو ہزار رنز بنانے کار یکارڈ قائم کررکھا ہے۔انہوں نے یہ کارنامہ 56 اننگز میں سرانجام دیا تھا۔بابر اعظم کو ویرات کوہلی کار ریکارڈ توڑنے کے لئے اگلی سات اننگز میں صرف 84 درکار ہیں۔