• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اداکارہ میرا کو امریکہ بدر کرنے کی خبریں لیکن اب وہ کہاں ہیں؟

Apr 15, 2021

لندن (نمائندہ خصوصی) پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ انہیں امریکہ بدر نہیں کیا گیا بلکہ وہ امریکی شہر ہیوسٹن میں ایک پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ نیو یارک کے ہسپتال میں غلط فہمی پیدا ہوئی جس کے بعد ان کے امریکہ چھوڑنے کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔ انہیں نہ تو پاگل خانے بھیجا گیا اور نہ ہی 50 ہزار ڈالر بطور ضمانت طلب کئے گئے۔ وہ اس وقت شوبز پروموٹر ریحان صدیقی کے رین پراجیکٹس پر کام کیلئے ہیوسٹن پہنچ چکی ہیں۔
اداکارہ نے اپیل کی کہ میڈیا میری زندگی میں دلچسپی لے لیکن خبروں کی اشاعت سے قبل تصدیق تو کرلے۔
دوسری جانب پروموٹر ریحان صدیقی کا کہنا ہے کہ میرا کے متعلق ایک کے بعد ایک جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں، میرا باصلاحیت فن کارہ ہیں، اسی لئے انھیں ہیوسٹن مدعو کیا ہے۔