• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کپتان بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Apr 17, 2021

سنچورین(نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد بابراعظم پہلے ایشیائی کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے پروٹیز کو ان کے ملک میں ٹی 20 سیریز میں شکست دی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کو پاکستان میں ٹی 20 سیریزمیں شکست دے چکی ہے۔بابراعظم کی کپتانی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں شکست سے دو چار کیا ہے۔پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی کے تسلسل کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 14 ٹی ‏ٹوئنٹی میچوں میں شاہینوں نے 10 میچز جیتے اور صرف چار میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔جنوبی افریقہ کا دور ختم ہونے کے بعد اب قومی ٹیم زمبابوے کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں قومی ٹیم تین ٹی 20اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 21 اپریل بروزبدھ کھیلا جائے گا۔