• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ، دوسرے رائونڈ کا پہلا روز مکمل

Sep 22, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز ) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کا آغاز ہو گیا جو 24 ستمبر بروز منگل تک جاری رہے گا۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں جاری میچ کا پہلا روز میزبان ٹیم سندھ کے نام رہا۔ عمر بن یوسف کے 133 رنز کی بدولت سندھ نے دن کے اختتام تک 254 رنز بنائے اور اس کے 2 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ قبل ازیں نو ٹاس قانون کا استعمال کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔ سندھ کی جانب سے خرم منظور اور عمر بن سہیل نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بیٹسمینوں کے درمیان 130 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ خرم منظور 152 گیندوں پر40 رنز بناکر آئوٹ ہو گئے۔ دوسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین سعد علی تھے جنہوں نے صرف 01 اسکور کیا۔ تیسری وکٹ کے لئے عمر بن سہیل اور اسد شفیق کے درمیان 124 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوچکی ہے۔ دن کے اختتام پر عمر بن سہیل133 اور کپتان اسد شفیق68 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ خیبر پختونخوا کی جانب سے عادل امین نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔