• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی ٹیسٹ سکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کیمپ جاری

Apr 19, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے حوالے سےقومی ٹیسٹ سکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کیمپ جاری ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہتمام کھلاڑی کیمپ میں محنت کر رہے ہیں اورہم ٹیم منیجمنٹ کے پلان کے مطابق ٹریننگ کروارہے ہیں، امید ہے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تمام کھلاڑ ی اچھا پرفارم کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کا پہلے کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا اور ٹریننگ کیمپ کے دوران ایس اوپیز کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔