عمران خان خیبر پختون خواہ سے
پشاور ممبر صوبائی اسمبلی و ہیلتھ کمیٹی کی چیئرمین رابعہ بصری نے گذشتہ روزکرائسس سنٹر (دار لامان ) میں یتیم او ر بیوہ خواتین میں عیدکیلئے کپڑے تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ عید کی خوشیوں میں یتیم بچوں اور بیوہ خواتین کو ضرور یاد رکھیں اور ان بچوں کو بھی عید کی خوشیوں میں حصہ ضرور رکھیں اس موقع پر انہوں نے کرائسس سنٹر میں یتیم بچوں کو عید کے کپڑے دینے کے ساتھ ساتھ انکو پیار بھی کیا جبکہ بیوہ خواتین کو بھی عید کیلئے گفٹس کئے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے ارر گرد غریب اور بے سہارا لوگوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور عید کی خوشیوں میں انکو ضرور شامل کرنا چاہیے اس حوالے سے میں مخیر حضرات سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ اس سلسلے میں وہ آگے آئے اور غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کریں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں مناسکیں ۔
رابعہ بصری نے گذشتہ روزکرائسس سنٹر (دار لامان ) میں یتیم او ر بیوہ خواتین میں عیدکیلئے کپڑے تقسیم کئے
