لندن (عارف چودھری)زندگی اور موت کا اختیار قبضہ قدرت کے پاس ہے کب کس نے دنیا میں آنکھ کھولنی ہے اور کب اس فانی دنیا کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملنا یے۔ ایسے ہی کمیونٹی کی ہر دلعزیز سماجی سیاسی اور صحافتی شخصیت طارق محمود افانی دنیا کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کمیونٹی میں اپنے اچھے کاموں کی وجہ سے مقبول تھے طارق محمود نے پچھلے بلدیاتی الیکشن میں حصہ بھی لیا تھا انکی نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں علاقے کی تمام سیاسی سماجی مزہبی -صحافیوں اور عزیز و اقارب نے جنازہ میں شرکت کی ۔ انکی وفات پر کمیونٹی کے مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے اور پسماندگان کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین -اس موقع پر کیو ڈی ایس انٹرنیشنل فورم کے سر پرست اعلی محمد اسحاق عزیز صدر امتیاز احمد -جنرل سیکرٹری سینئر صحافی صدر پریس کلب آف پاکستان یوکے رجسٹرڈ چودھری عارف پندھیر-سابق کونسلر اضرار افظل ملک -عبدالرحمن عزیز-فؤاد افضل ملک –کاروباری شخصیت نسیم نیاز -سینئر صحافی عتیق یوسف ضیا- سہیل انجم ملک -چودھری حسیب آصف پندھیر -یاسر رحمانی-نے مرحوم طارق محمود کی وفات پر انکے بھائ خالد محمود اور انکی فیملی سے دلی دکھ و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالی مر حوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور انکی فیملی کو صبر دے آمین