جوہانسبرگ(نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے میچ میں بابراعظم کی جانب سے کھیلی گئی شاٹ سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی۔کرکٹ کی اصطلاح میں ’لیٹ گلینس‘ شاٹ کو بابر اعظم نے ایک یارکر گیند پر بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ کھیلا تھا جس پر انھیں چار رن بھی حاصل ہوئے تھے۔ اس حوالے سے سوشل میڈ یا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پہلے وہ اظہر علی کے گیراج میں ان کے بچے کو یارکر لینتھ پر لیٹ گلینس شاٹ مارتے ہیں پھر انٹر نیشنل میچ میں وہی شاٹ مار کر گیند کو باﺅنڈری لائن کے پار پھینکتے ہیں ۔