• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس پی فرنٹیئر ریزرو پولیس ڈیرہ اسماعیل خان ریجن جناب نثار محمد خان مروت کا جوانوں کے ساتھ ایک دسترخوان پر روزہ افطار

Apr 20, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان( اسدعباس )تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے حدود پولیس چوکی چہکان و پولیس چوکی ہتھالہ پر پولیس جوانوں میں افطار تقسیم جبکہ پولیس چوکی پوٹہ پر جوانوں کے ساتھ ایک دسترخوان پر روزہ افطار کیا۔
افطاری کا مقصد پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کا مورال بحال رکھنا تھا اور جوانوں کو یہ احساس دلانا تھا کہ وہ جس جذبے کی خاطر وہ اپنا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں تمام افسران اور پولیس فورس ان کے شانہ بشانہ ہے اس موقع پر ایس پی صاحب نے چوکیایات کا بھی معائنہ کیا۔
افطاری کے وقت ملکی سلامتی اور سابقہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ مرحوم ناصر خان دورانی کے ایصال ثواب اور مغفرت کی دعائیں مانگیں گئیں،