اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان کو تیونس کے صدر کی جانب سے اسلامو فوبیا سے متعلق لکھے گئے خط کا جواب موصول ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان سے تیونس کے سفیر نے ملاقات کی جس دوران دو طرفہ تعلقات ، بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، سفیر نے تیونس کے صدر کا جوابی خط وزیراعظم عمرا ن خان کو دیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا سے متعلق مسلم ممالک کے رہنماﺅں کو خطوط ارسال کیے تھے ۔ وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا کہ تیونس کے ساتھ مذہب ، تاریخ اور ثقافت پر مبنی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں ۔
اسلامو فوبیاسے متعلق لکھے گئے خط پر عمران خان کو تیونس کے صدر کی جانب سے جوابی خط موصول ہو گیا
