• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان سے ٹی 20 سیریز، زمبابوے نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا، اہم کھلاڑی انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہوگئے

Apr 21, 2021

ہرارے(نمائندہ خصوصی)زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، آل راؤنڈ ر سکندر رضا انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔
زمبابوے کے سکواڈ میں تین نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ٹیم کی قیادت شان ولیمز کریں گے۔اس سیریز میں زمبابوے کو تجربہ کار برینڈن ٹیلر اور کریگ ارون کی خدمات بھی حاصل ہوں گی جہاں یہ دونوں کھلاڑی گزشتہ سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی20 میچز بالترتیب 21، 23 اور 25 اپریل کو ہرارے میں کھیلے جائیں گے اور سٹیڈیم میں شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
زمبابوبے کی ٹیم میں شان ولیمزن(کپتان)، ریان برل، ریگس چکابوا، تناکا چیوانگا، کریگ ارون، لیوک جونگوے، تناشے کمن ہکاموے، ویزلے میڈھویرے، تدی وانشے مرومانی، ویلنگٹن مساکاڈزا، تپیوا مفودزا، بلیسنگ مزربانی، رچرڈ نگاروا، برینڈن ٹیلر اور ڈونلڈ تریپانو شامل ہیں۔