• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

صحافی کے کتنے دشمن؟

Apr 21, 2021

(١) کسی بھی ادارے کے بارے میں سچ لکھو تو ادارہ دشمن۔

(٢) عوام کو اپنی زمہ داریاں سمجھاؤ تو عوام دشمن۔

(٣) پولیس کا اچھا لکھو تو ٹاوٹ انکے بارے میں سچ لکھو تو پولیس دشمن۔

(۴) حکومت کی اچھاٸی لکھو تو لفافہ صحافی حکومت کی کوتاہی لکھو تو حکومت دشمن۔

(۵) مافیا کو بے نقاب کرو تو سرمایہ دار دشمن.

(٦) مافیا پر آنکھیں بند کر لو بھتہ خور صحافی۔
.
.
(٦) جرم بے نقاب کرو تو جرائم پیشہ دشمن۔

(٨) جراٸم پر آنکھیں بند کرو تو عوام دشمن۔

(٩) صرف عوام کو سچ اور سچاٸی پر مبنی خبر پہنچانے کی خاطر اپنے ہزاروں دشمن پیدا کرنے والا صحافی آخر کرے بھی تو کیا کرے,؟

(١٠) ریاست کی اس چوتھے ستون کو جتنے کلہاڑے ہر طرف سے پڑتے ہیں اگر کسی اور کو پڑ جاۓ تو وہ ریزہ ریزہ ہو جاۓ۔۔

(١١) آپکے لٸے دن رات بھاگ کر آپ تک بر وقت خبر پہنچاتا ہے۔

(١٢) آپکے لٸے سب کو اپنا دشمن بناتا ہے۔

(١٣) صحافی آپکے لٸے اور آپکے حقوق کے لٸے قلم کی لڑائی لڑتا ہے۔

(١۴) صحافی کو عزت نہیں دوگے تو آپکی آواز ایوان اقتدار میں بیٹھے حکومتی نمائندوں تک کون پہنچاۓ گا۔
*اس لیے صحافی اور صحافت کو عزت دو۔
طالب دعا
اسدعباس سینئر نائب صدر ڈیرہ اسماعیل خان
انٹرنیشنل فیڈریشن آف میڈیا جرنلسٹ