لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کلب رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا۔رجسڑیشن پورٹل سات دن کے لئے کھولا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں شرکت نہ کر پانے والے متعدد کرکٹ کلبز کی جانب سے درخواستیں موصول ہونے کے باعث پی سی بی نے رجسٹریشن پورٹل کو مزید سات دنوں کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔ رجسٹریشن پورٹل اب 22 اپریل بروز جمعرات کی صبح نو بجے سے28 اپریل بروز بدھ کی شام پانچ بجے تک کھل رہے گا۔رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں تقریباً 3807 کرکٹ کلبز نے رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع کروائی تھیں، یہ تعداد ماضی کی نسبت 22 فیصد سے زائد ہے۔
پی سی بی نے کرکٹ کلبز کی رجسڑیشن کے لئے پورٹل ایک بار پھر کھول دیا
