اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ٹھٹھہ اور دادوشوگر ملز تحقیقات میں نیب اسلام آباد میں پیش ہونے کیلئے مہلت مانگ لی ، مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ طلبی کا نوٹس تاخیر سے ملا،وقت کم تھا ،24 ستمبر کو نوٹس پر اسلام آبادپہنچنا مشکل ہے ،نیب تفتیش کیلئے کوئی اوردن مقرر کریں پیش ہو جاﺅں گا۔واضح رہے کہ نیب نے ٹھٹھہ اور دادوشوگر ملز تحقیقات میں وزیراعلیٰ سندھ کو 24 ستمبر کو اسلام آباد طلب کررکھا ہے،نجی ٹی وی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے نیب اسلام آباد میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا،مرادعلی شاہ نے نیب اسلام آباد میں پیش ہونے کیلئے مہلت مانگ لی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے نیب حکام کو خط میں کہا ہے کہ طلبی کا نوٹس تاخیر سے ملا،وقت کم تھا ،24 ستمبر کو نوٹس پر اسلام آباد پہنچنا مشکل ہے، نیب تفتیش کیلئے کوئی اوردن مقرر کریں پیش ہو جاﺅں گا،وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیب سوالات طویل ،جواب کیلئے وقت دیا جائے ۔