ہرارے(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائےگا، تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ہرارے میں ایک بار پھر پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ، ٹیم پاکستان نے پہلے میچ میں 11 رنزسے کامیابی حاصل کی ، امکان ہے گرین شرٹس دوسرے میچ میں بغیر تبدیلی کے میدان میں اتریں گے۔ ٹیم منیجمنٹ فی الحال کوئی رسک نہیں لینا چاہتی اور حریف ٹیم کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ تین میچز کی سیریز کا یہ دوسرا مقابلہ بھی دوپہر دو بجے شروع ہوگا ۔