عمران خان خیبر پختون خواہ سے
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوچارسدہ زیب اللہ خان نے تھانہ خانمائی کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی پی او چارسدہ نے تھانہ کے ریکارڈ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی۔رجسٹرات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ حوالات میں بند ملزمان سے انکو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اور حوالات میں ملزمان کے حقوق کا خیال رکھنے کی ہدایات جاری کی۔ تھانے میں آنے والے سائلین خصوصاً عمررسیدہ اور خواتین کیساتھ نرمی اور اخلاق سے پیش آنے کے ہدایات دیں۔عوام کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔ عوام کے عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے چیکنگ کریں۔عوام کو تحفظ کا احساس دلانے کیساتھ ساتھ اپنی سیکیورٹی کا بھی خاص خیال رکھیں۔تھانے میں آنے والے ہر شہری کے حقوق کا پورا خیال رکھا جائے اور دوران حراست ملزمان کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیکر عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرکے پولیس پر اعتماد بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔
دورہ کے موقع پر تھانےکی عمارت کے مختلف حصوں میں سیکورٹی کا معائنہ کیا، تھانے کی نفری اور حاضری بھی چیک کی۔ اور تھانوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا جبکہ تھانے کے مختلف حصوں میں گئے، اور بیرکوں میں پولیس جوانوں کی رہائشی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی پی او چارسدہ نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور اُن کو درپیش مسئلے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور موقع پر سیکورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دی۔اس موقع پر ایس ایچ او خانمائی جاوید خان بھی موجود تھ
چارسدہ۔ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کا تھانہ خانمائی کااچانک دورہ۔
