• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہور کے مزید 15علاقوں میں لاک ڈاون نافد کردیا گیا

Apr 25, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر لاہور کے مزید 15 علاقوں میں لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔ضلعی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاون 7 مئی تک نافذ رہے گا۔ میڈیکل سٹورز ، لیبارٹریاں،ہسپتال ، کلینکس ، بیکریاں اورجنرل سٹورزکھلے رہیں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں کاروباری مراکزشام 6بجے بند کر دیے جائیں گے ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل تعطیل ہوگی۔سرکاری و نجی دفاتر کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرنے کا پابند ہو گا،دفاتر کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک محدود ہوں گے۔تفریحی پارکس بند جبکہ جوگنگ ٹریکس کھلے رہیں گے،سپورٹس،ثقافتی تہواراور اجتماعات پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔