کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں مہوش حیات نے کہا یہ غلط ہے کہ طلبہ کو امتحان دینے کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے نہ صرف یہ خطرناک ہے بلکہ تعلیمی سلسلے میں تعطل رہنے کی وجہ سے یہ غیر منصفانہ بھی ہے۔
اداکارہ نے شفقت محمود سے مطالبہ کیا کہ اس سال دوسرے ملکوں کی طرح امتحانات منسوخ کیے جائیں۔