دبئی (نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن نے گیمز کے لیے کوالیفائی کرنے والی چھ ویمن کرکٹ ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔
آئی سی سی کے جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے نام کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز اور اس کے ساتھ ایک اور ٹیم بھی کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد کامن ویلتھ گیمز میں شامل ہوگی۔کامن ویلتھ گیمز آئندہ سال 28 جولائی سے 8 اگست تک کھیلی جائے گی۔
واضح رہے کہ کرکٹ کے کھیل کو دوسری بار کامن ویلتھ گیمز کاحصہ بنایا گیا ہے جبکہ ویمن کرکٹ پہلی بار ان کھیلوں کا حصہ بنی ہے۔ اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز میں مینز ون ڈے کرکٹ کا ایونٹ 1998 میں کوالالمپور میں ہوا تھا۔
کامن ویلتھ گیمزمیں 6کرکٹ ٹیموں کو شامل کرلیا گیا، کیا پاکستانی ٹیم بھی شامل ہوگی؟ اہم اعلان سامنے آگیا
