• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

احتیاطیتدابیر، پولیس نے مساجد میں عوام الناس کو اعلانات کے ذریعے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا

Apr 27, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان ( اسدعباس )تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح ملک میں تیزی سے پھیلنے والی موزی مرض کرونا سے بچاؤ کےلئے حکومت کی طرف سے دی جانےوالی ایس او پیز پر عمل درآمد کے سلسلے میں ضلعی پولیس سربراہ #کیپٹن (ر)#نجمالحسنینلیاقت کی ہدایت پر ضلع بھر کی تمام مساجد میں پولیس کی مدد سے احیتاطی تدابیر اختیار کرنے کےلئے عام اعلانات کرائے گئے جس میں عوام سے ماسک پہننے،فاصلہ رکھنے،غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے بازار اور دکانیں شام 6 بجے بند کرنے سمیت تمام احکامات عوام تک پہنچائے گئے. ہفتہ اور اتوار کو تمام معاشی سرگرمیاں معطل کرنے اور کاروباری مراکز بند کرنے ماسوائے میڈیکل سٹور فروٹ اور سبزی کی دکانوں کا اعلان کیا گیا۔ضلعی پولیس سربراہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ اس موزی مرض سے بچا جاسکے۔