لندن(نمائندہ خصوصی)سابق برطانوی کرکٹر کیون پیٹرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی ٹی 20 کرکٹ میں 100 میٹر سے لمبا چھکا لگائے تو اسے 12 رنز دئیے جائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں انگلش کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی مطالبہ کرتا ہوں کہ 100 میٹر سے لمبا چھکا لگانے پر کھلاڑی کو 12 رنز دئیے جائیں۔اس سے ٹی 20 کرکٹ کا جوش و خروش مزید بڑھے گا۔
کیون پیٹرسن نے آئی سی سی سے انوکھا مطالبہ کردیا
