• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام ویڈیو کے ذریعے بین الاقوامی کشمیر پارلیمنٹری کانفرنس کا انعقاد

Apr 28, 2021

اسلام آباد /لندن ( خبر نگار خصوصی) جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام ویڈیو کے ذریعے بین الاقوامی کشمیر پارلیمنٹری کانفرنس کا انعقاد ، انٹر نیشنل کشمیر پارلیمنٹری کانفرنس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر سید فخر امام تھے جبکہ کانفرنس کی صدارت جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی ۔ انٹر نیشنل پارلیمانی کشمیرکانفرنس میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ ، ممبران قومی اسمبلی ، سینیٹرز اور، سفارتکار ،بین الاقوامی مندوبین ، حریت کانفرنس اور انسانی حقوق کے رہنمائوں نے خصوصی شرکت کی ۔ انٹر نیشنل کشمیر پارلیمنٹری کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ، کشمیر میں نہتے جوانوں کو ٹارگٹ کئے جانے ،گرفتاریوں کے علاوہ بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو زیر بحث لایا گیا ، کانفرنس میں برطانوی پارلیمنٹ آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے نومنتخب عہدیداران نے مستقبل کے حوالے کشمیر پر خصوصی توجہ کے لئے لائحہ عمل پر مشاورت کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیرسید فخر امام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک جانب کرونا وائرس کی سنگین صورتحال کا