• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج کھیلا جائے گا، میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟ آپ بھی جانیں

Apr 29, 2021

ہرارے(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ زمبابوے کی ٹیم کی قیادت برینڈن ٹیلر کریں گے۔پاکستان کی جانب سے دو فاسٹ باؤلرز اور دو سپن باؤلرز کو کھلائے جانے کا امکان ہے جبکہ فہیم اشرف بطور آل راؤنڈ ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ سپنرز میں جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے والے نعمان علی اور نوجوان سپنر زاہد محمود کو موقع دیا جانے کا امکان ہے کیونکہ یاسر شاہ سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
زمبابوے 2017 کے بعد پہلی بار افغانستان اور بنگلہ دیش کے علاوہ کسی اور ٹیم سے ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔